Accused wanted for 9 years arrested in theft case 19

چوری کے مقدمہ میں 9 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار: ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب( ویب ڈیسک ) ضلع بھر کے پولیس افسران جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کاروائی عمل میں لائیں اپنے اپنے علاقہ میں ہونیوالے تمام وقوعہ جات سے مکمل طو پر باخبر رہیں،اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔

ان خیالات کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک نے اشتہاری ملزمان کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈائون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ صدر شاہکوٹ کی چوکی محمد پورہ کے انچارج محمد آصف اور محکمہ پولیس کے جوانوں نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں 9 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا،

ملزم اشتہاری محمد علی ضلع فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ کو مطلوب تھا۔ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک نے بتایا کہ ملزم اشتہاری کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا گیا،اشتہاری ملزم کی گرفتاری ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی کا نتیجہ ہے،اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔ اس موقع پر ڈی پی اواسماعیل الرحمن نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے پر انچارج چوکی محمد پورہ محمد آصف اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں