Chief Executive Officer Health Authority Dr. Tariq Sohail 20

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل کارات گئے دیہی مرکزصحت واربرٹن کا اچانک دورہ

ننکانہ صاحب( ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھار ٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل نے رات گئے اپنی ٹیم کے ہمراہ دیہی مرکز صحت منڈی واربرٹن میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ کیا ۔

دورے کے دوران سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے ہسپتالوں کے انچارج ودیگر عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز ، پیرامیڈکس سٹاف سمیت دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوںاور انکے لواحقین کے ساتھ حسن اخلاق کا مظاہر ہ کریں،عوام الناس کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتطامیہ اور محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل نے اس موقع پر ہسپتال کے مختلف وارڈز ، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر،سٹا ک رجسٹر سمیت مفت ادویات کا جائزہ لیا اورہسپتالوں میں مریضوں سے درپیش آنے والی مشکلات بارے دریافت کیا ۔ انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا ہسپتال میں ایم ایس سمیت میڈیکل آفیسرز اور وومن میڈیکل آفیسر اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھے۔

سی او ہیلتھ اتھارٹی نے صفائی ستھرائی ،سیکورٹی،ادویات کے سٹاک سمیت عملہ کی حاضری چیک کرتے ہوئے اطمینان کااظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویثرن کے مطابق مریضوں کو ذیادہ سے ذیادہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے سرپرائز دورے کے دوران ادویات کے اسٹاک اور عملے کی حاضری کو باقاعدہ چیک کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ننکانہ کے تمام مراکز صحت میں عملہ کی حاضری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور غیر حاضر ہونے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں