If you want to compete, come to court, don't use good tactics: Jahangir Tareen 15

مقابلہ کرنا ہے توعدالتوں میں آئیں، اوچھےہتھکنڈےاستعمال نہ کیےجائیں: جہانگیر ترین

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لگتا ہے منصوبے کے تحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں لیکن پوری طرح مقابلہ کریں گے۔ مقابلہ کرنا ہے تو عدالتوں میں آئیں، اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کیےجائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ انکے تینوں مقدمات میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی تعلق نہیں، 6 سے 10 سال پہلے کی کمپنی کے فیصلوں کو چیلنج کیا جارہا ہے اور ان فیصلوں کو چیلنج کرنا ایف آئی اے کا کام نہیں ہے لیکن جان بوجھ کر ایف آئی اے کو کیس دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹرائل کرکے شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور منی لانڈرنگ کا ایک لفظ ڈال کر اس کوکریمنل کیس بنادیا گیا ہے۔ میرا بیٹا بےگناہی ثابت کرنے بیرون ملک سےآیا، عدالت پیش ہو کر خود کو قانون کے سامنے پیش کیا۔ ہم عدالت میں پیش ہوگئے ہیں اور پوری طرح مقابلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں