Motorway abuse case, main accused Abid Malhi 21

موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت محمود پر فرد جرم عائد

لاہور : موٹروے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، عدالت نے اہم فیصلہ کرتے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت محمود پر فرد جرم عائد کر دی گئی، دونوں ملزمان نےصحت جرم سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت محمود پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔دونوں ملزمان نےصحت جرم سے انکار کر دیا، لاہور کی کیمپ جیل میں موٹر وے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت محمود پر فردِ جرم عائد کی گئی۔ اسی حوالےسے کورٹ کی مزید کارروائی شروع کردی گئی ۔سرکاری گواہان کے بیانات قلمبند کئے جانا شروع کردیا گیا۔تفتیشی ٹیم، ڈولفن پولیس، موٹروے مکینک اور مدعیہ کا میڈیکل کرنے والے ڈاکٹرز سے بیانات قلمبند کئے جانا شروع ہوگئے۔ 4سرکاری گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔ جج ارشد حسین بھٹہ کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

گزشتہ کیس کی سماعت پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت کو پیش کیا گیا، جج ارشد حسین بھٹہ نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ چالان کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی نے کہا کہ جلد پیش کردیں گے، جج ارشد حسین بھٹہ نے ریمارکس دئیے کہ پچھلی تاریخ پر آپ کو چالان پیش کرنے کا آخری موقع دیا تھا۔

تفتیشی نے کہا کہ مہلت دے دیں آئندہ تاریخ پر چالان آجائے گا، چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور دونوں ملزمان کے ریمانڈ میں پندرہ فروری تک توسیع کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں