قومی خبریںکوٹلی

تیراکی،دریا میں نہانے اور سیر سپاٹے پر پابندی :ڈی سی ڈاکٹر عمراعظم

کوٹلی (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری حکم کے مطابق دفعہ 144 نافظ کرتے ہوئے ضلع کوٹلی کی حدود کے اندر دریائے پونچھ میں تیراکی کرنے، دریامیں نہانے، سیرسپاٹے کی غرض سے دریائے پونچھ کے کنارے پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر عمراعظم کے آفس سے جاری حکم میں بتایاگیاہے کہ مشاہدہ میں آیاہے کہ موسم گرما کے دوران کوٹلی شہرو ملحقہ علاقہ جات سے نوجوان لڑکے تیراکی اور نہانے کی غرض سے دریائے پونچھ کا رخ کرتے ہیں اور تیراکی کے ماہر نہ ہونے کی بناء پر کئی نوجوان دریائے پونچھ کی تندو تیز لہروں کی نظرہوچکے ہیں۔ جس کا تدارک کیاجانا بہت ضروری ہے۔

اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر عمراعظم نے ضابطہ فوجداری کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے دفعہ 144نافظ کرتے ہوئے ضلع کوٹلی کی حدود کے اندر دریائے پونچھ میں تیراکی کرنے ، دریا میں نہانے ، سیرسپاٹے کی غرض سے دریائے پونچھ کے کنارے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر عمر اعظم نے مزید کہا کہ ضلع کوٹلی کی حدود میں کسی بھی نوجوان کو دریا میں نہانے یا تیراکی کے علاوہ سیرسپاٹے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کوئی خلاف ورزی کرے گا تو اس پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور فوری سزا دی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button