bagh news uptades 40

میری زرعی زمین تباہ ہوچکی ہے

باغ(ویب ڈیسک)میرے پڑوسی محمدیونس ولدابراہیم، محمدریاض ولدیوسف ساکنہ کھرل ملدیالاں عرصہ 10سے15سال سے میری ملکیتی اراضی پر قبضہ کرنے کے لیے اپنے گھروں اورسیوریج کاپانی چھوڑتے ہیں جس سے میری زرعی زمین تباہ ہوچکی ہے۔وہ تین بارمیرامکان بھی گرایاہے۔اس بات کا اظہارسیدحسین خان ولدسردارخان ساکنہ کھرل ملدیالاں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہون نے کہاکہ اس سلسلہ میں میں نے محکمہ مال سے استدعاکی اورتحصیلدارموقع پربھی گئے اور فیصلہ بھی کیالیکن اس پر عمل درآمدکے بجائے قابض لوگ مجھے دھمکیاں دیتے ہیں اورایک بارجان سے بھی مارنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ یہ بااثرلوگ ہیں اورمیں اپنے خاندان میں اکیلاہوں ۔میری کوئی نرینہ اولادنہیں اورنہ ہی بھائی ہے۔اس لیے یہ ہمیشہ مجھے دھمکی دیتے ہیں کہ تمہیں ہم ختم کردیں گے اورزمین پرقبضہ کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں