bagh news uptades 40

اخباری مضامین پرمشتمل کتاب کاوش مارکیٹ میں آگئی

باغ(ویب ڈیسک)سابق محتسب آزادکشمیرسردارمختارایڈووکیٹ کے اخباری مضامین پرمشتمل کتاب کاوش مارکیٹ میں آگئی،رکروناوائرس کے باعث رونمائی کی بڑی تقریب نہ ہوسکی البتہ کتاب مارکیٹ میں آتے ہی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے لگی،

قانون کے طالب علموں سمیت عام عوام بھی معروف قانون دان کی کتاب میں دلچسپ نظرآرہے ہیں،تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان سابق محتسب سردارمختارایڈووکیٹ جو عرصہ درازسے اخبارات میں کالم لکھتے ہیں اورانکے کالمزقانونی اورآئینی عنوانات پرہوتے ہیں

جن سے نا صرف قانون کے طالب علم استفادہ کرتے ہیں بلکہ کئی کیسیزمیں انکے حوالے بھی دئیے جاتے ہیں سردار مختارخان باغ میں ایک جانے پہنچانے وکیل کی حیثیت سے اپنی خدمات ابجام دینے کے بعدآزادکشمیرکےے محتسب بھی رہ چکے ہیں اورریٹائرڈمنٹ کے بعدانہون نے اپنی خدمات جاری رکھیں اور کالمزکے ذریعے اپنے حکم سے عوام کو منورکرتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں