باغ پٹواری ضمیراورعارف کی کرپشن 40

باغ پٹواری ضمیراورعارف کو کرپشن پر25اور20سال قید سزا

باغ (ویب ڈیسک) پٹواری ضمیرخان اورمحمد عارف کو عدالت ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج/جج انٹی کرپشن کورٹ باغ نے کرپشن اور جعلسازی کے کے الزام میں بل ترتیب 25اور20 سال کی قیدمہہ جرمانہ کی سزاسنادی۔

پٹواری ضمیراورمحمدعارف کوعدالت ڈسٹرکٹ اینڈ کمیشن جج/انٹی کرپشن کورٹ باغ کے جج راجہ فیصل مجیدنے اپنے فیصلہ میں بل ترتیب 25اور20سال قیداور75ہزاراور50ہزارروپے کے جرمانے کی سزاسنائی ہے ان جعلسازوں نے مرزسہیل بیگ کی اراضی کو ہتھیانے کے لئے جعلی مثل الاٹمنٹ مرتب کرنے کی کوشش کی

جس پرمرزاسہیل بیگ نے انٹی کرپشن کو درخواست دی تھی تفصیلات کے مطابق مثل نمبر1چالان انٹی کرپشن میں مجرمان محمدعارف اور پٹواری ضمیرکوجعلسازی دھوکہ دہی کے میں جعلی الاٹمنٹ فرضی رپورٹ ہاکرنااوراراضی فروخت کرکے بیعانہ کی جزوی رقم اوراشخاص سےحاصل کرنااورجعلی دستاویزالاٹمنٹ اور رپورٹس وغیرہ

کو اصل کے طورپراستعمال کرنا ٹھوس دستاویزی وزبانی شہادت سے ثابت ہیں ان کو چاروں جرائم میں پانچ پانچ سال قیداورجرمانہ کی سزاسنائی ہے عدالت کے اس فیصلے کو حق اورسچ کی فتح قراردیتے ہوئے عدالت کے اس فیصلے کو خراج تحسین پیش کیامقدمہ ہذامیں انتی کرپشن جی جانب سے پیروی انٹی کرپشن کے پراسیکیوٹرسیدبیدارگیلانی نے کی انٹی کرپشن کے بالاآفیسران نے سرکل باغ کی پوری ٹیم کو مبارکباددی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں